حمزہ قتل کیس نامزد ملزم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شعیب نے اپنے گارڈ کو فائرنگ کی ہدایت نہیں کی تھی، ملزم کے وکلا کا موقف

ملزم کے وکلا کا موقف تھا کہ شعیب ندیم نے اپنے گارڈ حمل الرحمن کو فائرنگ کی ہدایت نہیں کی تھی۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس طارق محمد کھوسو نے حمزہ قتل کس میں نامزد شعیب ندیم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر طرفین وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ یکم جون کیلیے محفوظ کرلیا ہے۔

قبل ازیں ملزم کے وکلا کا موقف تھا کہ شعیب ندیم نے اپنے گارڈ حمل الرحمن کو فائرنگ کی ہدایت نہیں کی تھی، جب حمزہ نے شعیب کو تھپڑ مارا جس کے بعد اس کے گارڈ نے فائرنگ کی تھی اور ان کے موکل شعیب ندیم نے خود گرفتاری دی۔




ان کے موکل کی گرفتاری سے اس کے اہل خانہ بھی ذہنی اذیت کا شکار ہیں، دوسری جانب سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال کے باعث گواہوں کے بیانات بھی قلم بند نہیں ہوسکا۔
Load Next Story