نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رواں سال جولائی میں ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے والے 31 سالہ جوکووچ کا یہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے


Sports Desk September 10, 2018
رواں سال جولائی میں ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے والے 31 سالہ جوکووچ کا یہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے

سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں انہوں نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دی۔

نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں سربین اسٹار نے 3-6، (4-7)6-7 اور 3-6 سے کامیابی سمیٹی، یہ رواں سال ان کا دوسرا ٹائٹل ہے، جولائی میں انہوں نے ومبلڈن اوپن کی ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی۔

کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جنوبی فرانس میں ماﺅنٹ سینٹ وکٹور پر پانچ روزہ ہائیکنگ ٹور سیزن میں میری دوسری کامیابی کا باعث بنا، جلد دوبارہ ہائیکنگ کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ فرنچ اوپن میں غیرمتوقع شکست کے بعد اپنی حکمت عملی مرتب کی، میرے سب اقدامات بہت مثبت رہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے والے 31 سالہ جوکووچ کا یہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔ جوکووچ 3 یو ایس اوپن ٹائٹلز سمیت مجموعی طور پر 14 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔