پاک بھارت فنکاروں میں ذہنی ہم آہنگی ہےبلال مقصود
میں نے اورفیصل کپاڈیہ نے ہندوستان کے تمام شہروں اورقصبوں میں پرفارمنس کامظاہرہ کیاہے، بلال مقصود
اسٹرینگز بینڈ کے روح رواں اورمعروف گٹارسٹ بلال مقصودنے کہاہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے فنکاروں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی ہے دونوں ممالک کے فنکار ملکر کام کرناچاہتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اورفیصل کپاڈیہ نے ہندوستان کے تمام شہروں اورقصبوں میں پرفارمنس کامظاہرہ کیاہے ہمیں عوام کی جانب سے بہت اچھارسپانس ملاہے بلال مقصودنے مزیدبتایا کہ ان کے دوگانے نئی بھارتی فلموں میں شامل ہیں جوآئندہ ماہ تک ریلیز ہوجائینگی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میری پہچان ہے اورمیری خواہش ہے کہ اپنی عوام کے لیے ایساکام کروں جس سے ان کے مسائل ایوانوں تک پہنچیں میرے حال ہی میں گائے ہوئے گانے 'میں دیکھونگا' کوبے حدپذیرائی حاصل ہوئی ہے اورعوام کاکہنا ہے کہ اس طرح کے مزیدگانے لکھے اورپیش کیے جائیں ۔