ورون اورسارہ علی ایک ساتھ پردہ اسکرین پر جگمگانے کو تیار

سارہ علی خان ان دنوں رنویر سنگھ کے مدمقابل فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


ویب ڈیسک September 10, 2018
سارہ علی خان ان دنوں رنویر سنگھ کے مدمقابل فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

MUNICH: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم میں ورون دھون کی ہیروئن بنیں گی۔

بھارتی میڈیا رپور ٹس کے مطابق دھون فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون ایک بار پھر اپنے والد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں جس میں ورون کے ہی بڑے بھائی روہٹ دھون فلمساز کے فرائض انجام دیں گے۔

دھون فیملی کی ایکشن اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور یہ نئی فلم ماضی کی 'نمبر ون' سیریز کا سیکوئل ہوگا جس میں 'بیوی نمبر ون'، 'شادی نمبر ون'، 'کولی نمبر ون'، 'ہیرو نمبر ون' اور 'جوڑی نمبر ون' شامل ہیں تاہم اس وقت کس فلم پر کام ہورہا ہے اس حوالے سے کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ فلم میں ورون کے مد مقابل سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کریں گی جوکہ اداکارہ کی فلم 'سمبا' کے بعد دوسری فلم ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ورون دھون والد کے لئے درزی بن گئے

واضح رہے کہ اس سے قبل ورون دھون والد ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'میں تیرا ہیرو' اور 'جڑواں ٹو' میں اداکاری کا جادو جگا کر فلم کو باکس آفس پر 100 کروڑ کے بزنس میں شامل کرا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔