واپڈا میں ریفرنڈم سندھ بھر سے ہائیڈرو یونین کامیاب

22 ہزار ملازمین نے حق رائے دہی استعمال کیا، ہائیڈرو لیبر یونین کو15287 جبکہ پیغام یونین کو 3695 ووٹ ملے


Numainda Express May 30, 2013
18 سے 20 گھنٹے تک بجلی نہ ہونے کے باعث کارخانے اور دیگر کاروبار بند ہے جس کی وجہ سے مزدور بیروزگار ہورہے ہیں. فوٹو: فائل

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سی بی اے یونین کے تعین کے لیے ملک بھر کی طرح بدھ کو سندھ میں بھی ریفرنڈم ہوا۔

رات گئے جاری کردہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ بھر میں واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا جس نے 15287 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیغام یونین کو 3695 ووٹ ملے۔ پولنگ میں 22 ہزار ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ حیسکو کے زیر انتظام حیدرآباد، جامشورو اور کوٹری میں 14 پولنگ اسٹیشنز تھے جن میں سی ای او حیسکو آفس میں 682 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے 313 جبکہ پیغام یونین نے 206 ووٹ حاصل کیے۔

چیف انجینئر پی ڈی واٹر ونگ پورے سندھ میں واحد پولنگ اسٹیشن رہا جہاں پیغام یونین نے فتح حاصل کی اور 430 میں سے 160 ووٹ حاصل کیے جبکہ ورکرز یونین کو 119 ووٹ ملے، ایس ای آپریشن سرکل ٹو میں 487 میں سے ورکر یونین نے 363 ، پیغام یونین نے 93 ووٹ، ایس ڈی او صدر میں 452 ووٹوں میں سے ورکر یونین نے 365، پیغام یونین صرف 67 ووٹ لے سکی، جی او آر کالونی میں444 ووٹوں میں سے 308 ورکر یونین، پیغام یونین کا اسکور 61 رہا، آپریشن ڈویژن لطیف آباد میں 787 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے 645 ووٹ لیے جبکہ پیغام یونین کو 84 ووٹ ملے، ایکسیئین ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن 132 کے وی 404 ووٹوں کی تقیسم کچھ اسطرح سے ہوئی کہ 274 ووٹ ورکرز یونین کے کھاتے میں شامل ہوئے اور 68 ووٹ پیغام یونین کما سکی، سی ای جی ایس او (ایس) زیل پاک 367 ووٹوں میں بھی مقابلہ یکطرفہ رہا ورکرز یونین نے 252 ووٹ اور پیغام یونین نے74 ووٹ حاصل کیے۔

ایکسئین آپریشن ڈویژن پھلیلی میں 409 ووٹوں میں سے ورکرز یونین 276 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیغام یونین نے یہاں ووٹوں کی سینچری 100 ووٹ لیے، سی ای او تھرمل پاور اسٹیشن جامشورو میں 1044 ووٹوں میں بھی ورکرز یونین نے سبقت برقرار رکھی حالانکہ پیغام یونین کے صوبائی رہنماوں کی موجودگی میں تواقع تھی کہ یہاں سے پیغام یونین آگے آ سکتی ہے لیکن نتائج کے مطابق ورکرز یونین 474 ووٹ لے کر جیتی جبکہ پیغام یونین نے 370 ووٹ حاصل کیے۔ تھرمل پاور اسٹیشن 150میگا واٹ ایم ایف سی کے پولنگ اسٹیشن پر 446 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے206 جبکہ پیغام یونین نے187 ووٹ حاصل کیے، ایس ای 220/500 کے وی جامشورو میں 309 ووٹوں میں بھی یکطرفہ مقابلہ رہا جہاں ورکرز یونین نے 233 ووٹ حاصل کیے اور پیغام یونین کا کھاتہ 38 پر ہی بند ہوگیا۔



آپریشن ڈویژن سائٹ کوٹری میں 190 ووٹوں میں تو ایسا لگا کہ پیغام یونین کو یہاں کوئی جانتا نہیں کیونکہ ورکرز یونین نے 175 ووٹ لیے تو پیغام یونین کا اسکور صرف چھ تک محدود رہا، گیس ٹرابائین پاور اسٹیشن کوٹری میں بنائے جانے والے پولنگ اسٹیشن میں 292 ملازمین میں سے 202 ووٹ ورکرز یونین کو ملے جبکہ 63 ووٹ پیغام یونین کو دیے گیے جبکہ دیگر اضلاع میں بنائے جانے والے تیرہ پولنگ اسٹیشن میں ایس ڈی او حیسکو نوری آباد میں 86 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے 61 اور پیغام نے 8ووٹ حاصل کیے، ایس ڈی او حیسکو ٹھٹھہ/مکلی میں 254 ووٹوں میں بھی ورکرز یونین نے 211 ووٹ لیے جبکہ پیغام یونین کا حجم 6 ووٹوں تک ہی رہا۔

ایکسئین آپریشن ڈویژن ٹنڈو محمد خان میں 369 ووٹوں میں سے ورکرز یونین 364 ووٹ ملے جبکہ یہاں سے پیغام یونین کا کھاتہ ہی نہیں کھل سکا، ایکسئین آپریشن ڈویژن بدین کا حال بھی ٹنڈو محمد خان سے مختلف نہ تھا جہاں 308 ووٹوں میں سے296 ووٹ لے کر ورکرز یونین چھائی رہی اور پیغام یونین کا اسکور صفر رہا، ایکسئین ٹنڈو الہیار میں 294 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے197ووٹ حاصل کیے جبکہ پیغام یونین نے87 ووٹ حاصل کیے، ایکسیئین آپریشن ڈویژن میرپورخاص میں 552 ووٹوں میں سے ورکرز یونین 412 ووٹ لے اڑی تو پیغام یونین 110 تک محدود رہی، ایکسئین آپریشن ڈویژن ڈگری میں 114ووٹوں میں ورکرز یونین 89 ووٹ اور پیغام یونین 25 ووٹ لے سکی اسی طرح ایس ڈی او حیسکو عمرکوٹ میں201 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے 194 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیغام نے 3 ووٹ حاصل کیے۔

ایس ڈی او حیسکو سامارو میں 95 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے 88 اور پیغام یونین نے چھ ووٹ، ایس ڈی او حیسکو نؤ کوٹ میں221 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے 180 ووٹ اور پیغام نے 25 ووٹ، ایکسئین ڈویژن ٹنڈوآدم میں 612 ووٹوں میں587 ووٹ ورکرز یونین اور پیغام نے 48 ووٹ حاصل کیے، ایکسئین آپریشن ڈویژن سانگھڑ میں 615 ووٹوں میں سے ورکرز یونین نے 514 ووٹ اور پیغام نے 14 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایکسئین منوآباد نوابشاہ میں 1063ملازمین میں سے 874 ووٹ ورکرز یونین لے اڑی اور 88 ووٹ ہی پیغام یونین کے حق میں آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں