کوہلو میں باراتیوں کی وین کو حادثہ 8 بچوں سمیت 20 افراد زخمی

حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے


ویب ڈیسک September 10, 2018
حادثے کی وجہ جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئیں (فوٹو : فائل)

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باراتیوں کی وین الٹنے سے 8 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہلو میں ڈگری کالج کے قریب باراتیوں کی وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 خواتین اور 8 بچے زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔