این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کا محکمہ تعلیم کیخلاف مظاہرہ
60 فیصد نمبر حاصل کرنیوالوں کا نام میرٹ لسٹ میں شامل نہ کرناحق تلفی ہے،مظاہرین
پرائمری، جونیئر اور ہائی اسکول ٹیچر کی اسامیوں کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مبینہ طور پر میرٹ پر تقرریاں نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ تعلیم کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔
احتجاج میں شریک عظمٰی، عمران اوردیگرنے الزام لگایا کہ دیگر اضلاع میں 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والوں کے نام میرٹ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں لیکن ضلع حیدرآباد میں 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کا نام میرٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جوکہ اہل امیدواروں کی حق تلفی ہے۔
انھوں نے کہا کہ الزام لگایا کہ محکمہ تعلیم اپنے من پسند افراد کو ٹیچرز بھرتی کررہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ میرٹ لسٹ میں 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی شامل کیا جائے اور اہلیت کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی کی جائے بصورت دیگر ایکشن کمیٹی اپنے احتجاج کے دائرے کو وسیع کردیں گی۔