سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے مالیت کے زیورات پیرس ہوٹل سے چوری
پیرس کے رٹز ہوٹل میں سعودی شاہی خاندان کے قیمتی جواہرات اور زیورات کی مالیت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے
پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرادی گئی۔
سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوری کی واردات جمعے کی دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھے۔ یہ ہوٹل مشہور سیاحتی مقام پلیس وینڈم کے قرب میں واقع ہے۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔
قبل ازیں جنوری میں رٹز ہوٹل کے اندر واقع جیولری کی دکانوں سے مسلح افراد نے 40 لاکھ یورو کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا تھا۔