ساف فٹبال پاکستان اور بھارت کا کل سیمی فائنل
غیرضروری دباؤنہیں لیناچاہتے،محض ایک نیا میچ سمجھ کر کھیلیں گے، بھارتی کوچ
MULTAN:
ساف فٹبال کپ میں بدھ کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
بھارت نے گزشتہ دن مالدیپ کو 2-0 سے شکست دیکر گروپ ' بی ' میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی، مالدیپ کیخلاف بھارت کا پہلا گول 35ویں منٹ میں پجاری نے بنایا جبکہ منویر سنگھ نے 47ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کی برتری ڈبل کردی۔ اس کامیابی کے بعد فائنل فور لائن اپ میں بلو شرٹس کا مقابلہ گروپ ' اے ' میں دوسری پوزیشن پانیو الی پاکستان ٹیم کے ساتھ طے ہوا ہے۔
فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ بدھ کو ہی نیپال اور مالدیپ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، گروپ ' اے ' سے بنگلہ دیش اور بھوٹان جبکہ گروپ ' بی ' سے سری لنکا راؤنڈ مرحلے سے رخصت ہوگئے، بھارت نے اپنے گروپ میں شامل دیگر دونوں ممالک کیخلاف فتوحات سمیٹی ہیں۔
سری لنکا کیخلاف بھی بھارت کی جیت کا اسکور 2-0 رہا تھا سری لنکن ٹیم مالدیپ سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر کھیل پائی تھی، تاہم دونوں ٹیموں کے یکساں پوائنٹ اور گول اوسط برابر رہنے پر ان میں سے سیمی فائنل میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ ' ٹاس ' پر کیاگیا ہے۔
بھارتی فٹبال ٹیم کے غیرملکی کوچ اسٹیفن کونسٹانٹین نے کہا کہ ہمیں روایتی حریف سے مقابلے کی اہمیت کا احساس ہے لیکن ہم اسے دیگر میچز سے مختلف نہیں دیکھ رہے، یہ ہمارے لیے محض ایک اور مقابلہ ہوگا، ہم اس کا غیرضروری دباؤ لینا نہیں چاہتے اور ہمیں امید ہے کہ ہم یہ مقابلہ جیت کر فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کی فٹبال ٹیمیں 5 برس بعد مدمقابل آئیں گی، اس سے قبل دونوں ملکوں کا فٹبال میں ٹاکرا ستمبر2013 میں کھٹمنڈو میں ہوا تھا، جس میں بھارت نے 1-0 سے کامیابی پائی تھی، پاکستانی ٹیم نے 13 برس بعد ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے اور گرین شرٹس سات بار کے چیمپئن بھارت کو سیمی فائنل میں حیران بھی کرسکتے ہیں۔
بھارتی کوچ کونسٹانٹین نے نیپالی ٹیم کے عمدہ کھیل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سیمی فائنل میں رسائی کے حقدار تھے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایونٹ کے فائنل میں ان کا ممکنہ ٹاکرا نیپال سے ہوسکتا ہے۔