محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی

حکومت نے میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔


Monitoring Desk September 11, 2018
حکومت نے میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو : فائل

سابق چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر محمدمیاں سومرو نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ میاں سومرو کو پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھاتاہم کچھ مہمانوں کی عدم شرکت کی وجہ سے تقریب کو ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر کو بجھوائی گئی سمری میں میاں سومرو کو وزیر مملکت کا عہدہ تجویز کیا گیا تاہم میاں سومرو نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ میاں سومرو چیئرمین سینٹ، قائم مقام صدر اور نگراں وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں