5 ہزار کے نوٹ کو تبدیل نہیں کیا جارہا اسٹیٹ بینک

خبریں گمراہ کن ہیں، ایسی کوئی سفارش نہیں کی ،عوام کان نہ دھریں، ترجمان


News Agencies September 11, 2018
خبریں گمراہ کن ہیں، ایسی کوئی سفارش نہیں کی ،عوام کان نہ دھریں، ترجمان۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5ہزار روپے والے نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخ کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی نوٹ کی منسوخی کے لیے اسٹیٹ بینک پیشگی اعلان کرتا ہے۔ ایسے تمام اعلانات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیے جاتے ہیں اور ان کا سرکلر بھی جاری کیا جاتا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عوام 5ہزار روپے کے نوٹ کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں