دبئی میں جائیدا رکھنے والوں کی فہرست ایف بی آر کو ارسال

ایف آئی اے نے ٹیکس ادائیگی،ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تفصیل مانگ لی۔


Irshad Ansari September 11, 2018
ایف آئی اے نے ٹیکس ادائیگی،ایمنسٹی ا سکیم سے فائدہ اٹھانے کی تفصیل مانگ لی۔ فوٹو : فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی فہرست ایف بی آرکو بھجوا دیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے نام اورکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبرز پر مشتمل فہرست ایف بی آرکو بھجوا کر ضروری معلومات مانگ لی گئی ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے ایف بی آرکو مراسلہ میں ان پاکستانیوں کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں