ڈیم میں پیسے کم پڑے تو ن لیگ اور پی پی سے نکلوائیں گے راجا ریاض

عمران خان پر خود پارٹی فنڈنگ کاکیس چل رہاہے، پارلیمنٹ میں پالیسی بنائی جائے، جاوید لطیف


Monitoring Desk September 11, 2018
سی پیک اہم ترین منصوبہ، اس کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے، ناز بلوچ، تکرار میں گفتگو۔ فوٹو: آن لائن/فائل

پی ٹی آئی کے رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ ڈیم کیلئے فنڈز میں جو پیسے کم پڑے وہ ہم پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ سے پورے کرلیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے واضح موقف دے دیاہے کہ سی پیک ایک دن کیلیے بھی نہیں روکاجائے گا۔ ڈیم کیلئے فنڈز میں سے جو پیسے کم ہوگئے وہ ہم پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کی قیادت سے کرپشن کے پیسے برآمد کرکے پورے کرلیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن قومی مفاد کے منصوبے جاری رہتے ہیں اگر سابق حکومت نے سی پیک میںکوئی کمیشن لیاتھا تو موجودہ حکومت اسے ننگاکر دیتی، اگر کوئی معاہدہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوا تو پی ٹی آئی کی حکومت اسے پبلک کرے۔

پیپلزپارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی20سال کی جدوجہد کے بعد حکومت بنانے میںکامیاب ہوئی ہے، 20سال تک اسٹیٹس کو کے خلاف جنگ لڑنے کے بعد جب حکومت بنانے کا موقع آیاتوخود ہی اتنے تبدیل ہو گئے کہ سارے اسٹیٹس کو، الیکٹیبلزاور مشرف کے لوگوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے، سی پیک پاکستان کابہت اہم منصوبہ ہے جس کا سہرا پاکستان پیپلزپارٹی کے سر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں