مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک September 11, 2018
گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوانوں سمیت ایک پی ایچ ڈی اسکالر شہید ہوگیا، ضلع ہنڈوارا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ فرقان اور لیاقت احمد شہید ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری شہید

دوسری جانب سری نگر کے علاقے میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 42 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر عبدالغنی کو شہید کردیا، مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع ہنڈوارا میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ اسکولوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 34 کشمیری شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |