’کچھ کچھ ہوتا ہے2‘ بنائی تو رنبیر عالیہ اور جھانوی کام کریں گے کرن جوہر

فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘میں شاہ رخ خان ، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار اداکیا تھا

’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘کرن جوہر کی بطور ہدایت کار پہلی فلم تھی، فوٹوفائل

MUMBAI:
نامور بالی ووڈ ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے فلم''کچھ کچھ ہوتا ہے2''کے لیے اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اورجھانوی کپور کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں کرن جوہر نے اپنے ریڈیو شو ''کالنگ کرن''میں اپنی کامیاب ترین فلم''کچھ کچھ ہوتا ہے''کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں نے ''کچھ کچھ ہوتا ہے2''بنائی تو اس میں اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اورجھانوی کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کروں گا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا

واضح رہے کہ فلم''کچھ کچھ ہوتاہے''1998 کی بلاک بسٹر فلم تھی اس فلم کے ذریعے کرن جوہر نے بطور ہدایت کار بالی ووڈ میں انٹری دی تھی، فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، کاجول اوررانی مکھرجی نے مرکزی کردار اداکیے تھے۔
Load Next Story