کلرکہارمیں بیٹیوں نے والد کو قتل کردیا

دونوں بہنوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے والد کو قتل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا


عثمان اعوان September 11, 2018
دونوں بہنوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے والد کو قتل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا فوٹو:ٖفائل

میانی گاؤں میں دو بیٹیوں نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر مبینہ طور پر اپنے والد عبد الکریم کو قتل کردیا۔

تھانہ کلرکہار کے گاؤں میانی میں ایک گھر میں 42 سالہ عبدالکریم کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مقتول کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کا الزام اپنی سگی بہنوں پر عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بیٹیوں نے اپنے باپ کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا۔ مصلحہ کریم اور سمعیہ کریم کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی طالبات ہیں اور گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں دونوں بیٹیوں کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

چھوٹے بھائی علیم الرحمن نے پولیس کو بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ والد سیکیورٹی گارڈ ہے، شام کو میں محنت مزدوری کرکے واپس آیا تو دونوں بہنیں گھر پر موجود تھیں اور والد زخمی حالت میں پڑے تھے۔ پڑوسیوں کی مدد سے انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مجھے شک ہے کہ دونوں بہنوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے والد کو قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں