کراچی شپ یارڈ ترقی کی راہ پر گامزن ہے سیکریٹری دفاع

فوج کے ترقیاتی منصوبے ترجیح رہے،پاک بحریہ کیلیے زیرتعمیر’’ ٹگ ‘‘کی تقریب سے خطاب.


Numainda Express May 30, 2013
دنیا میں وہی اپنا وجود برقرار رکھ سکتا ہے جو تبدیل ہوتی ہوئی ٹیکنالوجی کے چیلنج سے نمٹے. فوٹو: آئی این پی/فائل

INDIAN WELLS: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈآصف یاسین نے کہاہے کہ عصر حاضر کے چیلنجزکامقابلہ کرنے کیلیے مسلح افواج کے ترقیاتی منصوبے حکومت کی اولین ترجیح رہے ہیں ،اس ضمن میں کراچی شپ یارڈ خودانحصاری کے حصول کیلیے ہمارامرکز نگاہ ہے۔

گزشتہ روز پاک بحریہ کیلیے مقامی سطح پرتیارکی جانیوالی32 ٹن بلرڈ ٹگ کی تعمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہاآج کی دنیا میں صرف وہی اپنا وجود قائم رکھ سکتاہے جوتیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہو۔انھوں نے اس امر پراطمینان کا اظہار کیا کہ کراچی شپ یارڈ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔



قبل ازیں کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئر نگ ورکس کے منیجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل حسن ناصر شاہ نے زیر تعمیر ٹگ کے نمایاںپہلوئوں پرروشنی ڈالی، انھوں نے بتایاکہ ٹگ کی کل لمبائی34میٹر اور وزن 481ٹن ہے۔ ٹگ کی زیادہ سے زیادہ رفتار 12ناٹس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔