کمبل چوری اسکینڈل میں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سابق کپتان ہاکی ٹیم

ہمیشہ اپنے ملک کی نیک نامی کے لیے کھیلا ہوں، محمد عرفان

ہمیشہ اپنے ملک کی نیک نامی کے لیے کھیلا ہوں، محمد عرفان۔ فوٹو : فائل

سابق کپتان ہاکی ٹیم محمد عرفان سینیئر کا کہنا ہے کہ کمبل چوری اسکینڈل میں جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان سینیئر کا کہنا ہے کہ کمبل چوری اسکینڈل میں جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس طرح کی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کی نیک نامی کے لیے کھیلا ہوں، 12 سال سے ٹیم کا حصہ ہوں، کپتانی سے ہٹائے جانے کے باوجود کوشش کی ہے کہ اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی ہاکی پلیئرز ' کمبل ' چوری اسکینڈل کا شکار

محمد عرفان نے کہا کہ جو کمبل ہم نے استعمال کیے، ان پر ایشین گیمز کا لوگو بنا ہوا تھا وہ ایک دو جونیئر کھلاڑی اپنے ساتھ لائے لیکن روکے جانے پر انہوں نے واپس کردیے، مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اس میں میرا نام کیوں لیا جارہاہے، پوری دنیا گھوم چکا ہوں، اس طرح کی حرکت کیوں کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد عرفان اب تک 235 میچز میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اس وقت موجودہ ٹیم کے سینیئر ترین ممبر ہیں۔
Load Next Story