الطاف حسین نے دھرنا دینے والوں کو دھمکی نہیں دی فاروق ستار

زہرہ شاہد قتل کیس میں موردالزام ٹھہرانا بے بنیا دہے، برطانوی حکومت کو خط


Online May 30, 2013
واضح ہے کہ وہ لڑائی نہیں چاہتے تھے، بیان کے اقتباسات پر مشتمل سی ڈی بھی بھجوا دی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ الطاف حسین نے تین تلوار پر دھرنا دینے والوں کو دھمکی نہیں دی تھی اور یہ بات الطاف حسین کی جانب سے اپنے بیان کی وضاحت سے بھی واضح ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کو خط میں فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں زہرہ شاہد کے قتل میں عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کو مورد الزام ٹھہرانا بے بنیاد ہے۔ فاروق ستارکے مطابق الطاف حسین نے کہا تھا کہ وہ لڑائی جھگڑانہیں چاہتے ورنہ وہ اپنے ساتھیوں کو کہیں تو تین تلوار پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دیدیں گے۔



فاروق ستار نے کہا کہ بیان ہی سے واضح ہے کہ الطاف حسین لڑائی نہیں چاہتے اور اس بیان کامطلب لڑائی لڑنا اس وقت ہوتا جب الطاف حسین اپنے بیان کی خود ہی وضاحت نہ کرتے۔ ایم کیوایم نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور اہم محکموں کو الطاف حسین کے بیان کے اقتباسات پرمشتمل سی ڈی بھی بھجوادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں