نوازشریف کابیان جاگ پنجابی جاگ کا’’نیاورژن‘‘ہے لطیف کھوسہ

شعوری،روایتی، جذباتی اور قبائلی مینڈیٹ کہہ کرملک کوچارحصوں میں تقسیم نہ کیاجائے


Numainda Express May 30, 2013
بلوچستان میں 10فیصدسے بھی کم ووٹ پڑے،جمہوریت کی خاطرالیکشن کے نتائج قبول کیے۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ نوازشریف کا چاروں صوبوں کے بارے میں شعوری،روایتی،جذباتی اور قبائلی مینڈیٹ کابیان جاگ پنجابی جاگ والے نعرے کا ''نیاورژن''ہے۔

ملک کوچارحصوں میں تقسیم نہ کیاجائے،انہیں ایسابیان نہیں دیناچاہیے تھا،وہ ملک کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں،جمہوریت کی خاطرحالیہ الیکشن کے نتائج قبول کرتے ہیں،این اے 263میں الیکشن سے قبل29اپریل کوڈی آراوتبدیل کیے گئے، پوسٹل بیلٹ ایک ہی میڈیکل اسٹورپردیے گئے جس کے مالک نے ایک ہی امیدوارکوتمام حوالے کردیے جس کی الیکشن کمیشن کوشکایت بھی کی مگرآج تک کوئی عمل نہیں ہوا۔



میربازخان کھیتران کے ہمراہ پیپلزسیکریٹریٹ جی سکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ نے کہاکہ نادراکے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے اگردو یاچارحلقوں میں تجرباتی بنیادپر چیک کیاجائے توحقائق سامنے آجائیںگے،این اے 263میں دھاندلی کی گئی،بلوچستان میں10فیصدسے کم ووٹ پڑے،قانون کے تحت جہاں اتنے کم ووٹ پڑے ہوں وہاں ریفرنڈم کرایاجاتاہے،لگتاہے کہ یہ بھی عالمی سازش ہے تاکہ بعدمیں ریفرنڈم کرواکربلوچستان کوپاکستان سے الگ کردیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔