وزیراعظم کا احسان مانی کی سربراہی میں اسپورٹس ٹاسک فورس بنانے کا حکم

کارکردگی نہ دکھانے والی فیڈریشنز، ایسوسی ایشنز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ


Sports Desk September 11, 2018
وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی تنظیموں کی کارکردگی جانچنے کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، سیکرٹری آئی پی سی جمیل احمد، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے تعطل کا شکار منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکردگی نہ دکھانے والی فیڈریشنز، ایسوسی ایشنز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور انتظامی اسٹرکچر میں ترامیم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے پہلے اقدام کے طور پر کھیل کے میدانوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی، نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو فعال اور مضبوط بناتے ہوئے نوجوان گریجوایٹس کیلیے پریکٹیکل ٹریننگ کے مواقع پیدا کئے جائیں گے، وزیر اعظم کو نیشنل پیرالمپک کمیٹی کی کارکردگی پر بھی بریفنگ بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں