عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا

اعتماد کے لئے وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں، عون چوہدری


ویب ڈیسک September 11, 2018
ذمہ داری نیک نیتی اور دیانتداری سے سرانجام دوں گا، عون چوہدری - فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری عون چوہدری کو پنجاب حکومت میں اہم عہدہ مل گیا، عون چوہدری کو وزیراعلی پنجاب نے اپنا مشیر مقرر کرلیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ مشیر وزیر اعلی کی تقرری کے لئے انتہائی مشکور ہوں، اس اعتماد کے لئے وزیراعظم عمران خان و پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ ذمہ داری نیک نیتی اور دیانتداری سے سرانجام دوں گا، میری زندگی اورخدمات پاکستان کے لئے وقف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں