نواز شریف اور کلثوم نواز کے درمیان آخری ملاقات کی ویڈیو منظرعام پر
سابق وزیر اعظم نے کلثوم نواز کو آنکھیں کھولنے کے لیے کہا لیکن بند آنکھوں میں کوئی جنبش نہ ہوئی
سابق وزیراعظم نواز شریف اور کلثوم نواز کے درمیان آخری ملاقات کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان آمد سے قبل لندن میں نواز شریف اور کلثوم نواز کے درمیان آخری ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں نواز شریف اسپتال میں بے ہوش اپنی اہلیہ کو بار بار پکارتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں
سابق وزیر اعظم نے کلثوم نواز کو آنکھیں کھولنے کے لیے کئی بار کہا لیکن بند آنکھوں میں کوئی جنبش نہ ہوئی اور نواز شریف انہیں دعائیں دے کر پاکستان چلے آئے۔
ایک اور ویڈیو میں بیگم کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان سے بات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور انہیں کہہ رہی ہیں کہ ''دیکھیں امی آنکھیں کھولیں، ابو آئے ہیں'' تاہم کلثوم نواز آنکھیں نہیں کھولتیں۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں، انہیں ایک سے زیادہ بار وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا، 3 مہینے پہلے وہ کوما میں چلی گئی تھیں اور ہوش میں آنے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں وہ موت سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں۔