کرم ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 شدت پسند ہلاک

کرم ایجنسی میں گزشتہ تین روز کے دوران آپریشن میں اب تک 100 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں.


ویب ڈیسک May 30, 2013
بمباری کے نتیجے میں شدتت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے بارہ چمکنی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بمباری کے نتیجے میں کئی شدت پسندوں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں شدت پسند وں کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ 3 دنوں میں 100 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ7 سیکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں