وزیر اعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں 4 ہیلی کاپٹر نیلام کرنے کا فیصلہ

بھینسیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے غذائی ضروریات کے لیے رکھی تھیں، نعیم الحق


این این آئی September 12, 2018
بھینسیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے غذائی ضروریات کے لیے رکھی تھیں، نعیم الحق۔ فوٹو: فائل

حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجود 4 ہیلی کاپٹرز کسی کے زیراستعمال نہیں اس لیے اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد چاروں ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی جو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے زیراستعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے بعد مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں 17ستمبر کی صبح 10 بجے گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی جس سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |