چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاک سری لنکا وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا بارش کا امکان

برمنگھم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

وارم اپ میچز سے کھلاڑیوں کو برطانیہ کے موسم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی، مصباح الحق. فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایونٹ میں شامل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے جس کے تحت پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے تاہم محکمہ موسمیات نے بارش کے باعث کھیل متاثرہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔



برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع پونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو بھر پور پریکٹس کا موقعہ مل سکتا ہے، اس مقابلے میں جہاں دونوں جانب سے کھلاڑی اپنے بلوں پر لگی گرد صاف کرسکتے ہیں وہیں محکمہ موسمیات نے کھیل کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کھیل کر کھلاڑیوں کو برطانیہ کے موسم اور پچ سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔


واضح رہے کہ 6 جون سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے علاوہ جنوبی افریقا سے بھی وارم اپ میچ کھیلے گئی ، یہ مقابلہ 3 جون کو ہوگا۔


Load Next Story