خلیفہ دوم سیدنا عمرفاروق ؓ کا یوم شہادت آج عقیدت سے منایا جا رہا ہے

ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

مقررین سیدنا عمر فاروقؓ کے فضائل ومناقب، سیرت وکردار، فتوحات پر روشنی ڈالیں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

BANGKOK:
مرادِ رسول خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق ؓکا یوم شہادت آج (بدھ) یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔

آج ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں مقررین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے فضائل و مناقب، سیرت وکردار، بے مثال فتوحات اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔


دریں اثناخلیفہ راشد حضرت سیّدنا عمر فاروق ؓکے یوم شہادت کے سلسلے میں صوبائی محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام سیدنا فاروق اعظم ؓکانفرنس آج کمیٹی روم ایوان اوقاف لاہور میں منعقد ہو گی جس میں سیکریٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت علماء اور سکالرز شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے طرز حکمرانی کو بیمثال قرار دیتے ہیں اور بالخصوص عدل وانصاف کے رہنما اصولوں کے حوالے سے انکے دور حکومت کو مثالی قرار دیا جاتا ہے۔

 
Load Next Story