ولید احمد نے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی

توصیف کے ہونہار بیٹے کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر سوئی سدرن کیخلاف6 وکٹیں


Sports Reporter September 12, 2018
پاکستان کی نمائندگی کرنا خواب ہے(ولید)ابھی سخت محنت درکار ہے، توصیف۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے رکن اورسابق ٹیسٹ اسپنر توصیف احمد کے صاحبزادے ولید احمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ ڈیبیوپر6 وکٹیں لے کرتابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولید احمد نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے عزت دی، میں کا فی نروس تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑے سیزن میں ڈیبیو کررہا ہوں، میرا خواب پاکستان کی نمائندگی کرنے کا ہے، اسپن بولنگ میں والد توصیف احمد سے کافی کچھ ٹپس ملتی رہتی ہیں، میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے مجھے کافی اعتماد ملا۔

ولید احمد نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اس عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں، ایک سوال پرولید احمد نے کہا کہ مجھے ٹیم میں والد کی وجہ سے نہیں بلکہ پرفارمنس پرعزت مل رہی ہے۔

دریں اثنا ماضی کے معروف اسپنر اور قومی سلیکٹر توصیف احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ولید احمد نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز عمدہ طریقے سے کیاہے۔تاہم ابھی اسے سخت محنت درکار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں