ایشیا کپ میں پاک بھارت کانٹے دار مقابلہ ہوگا یونس خان

روایتی حریف ملکوں کے نامورکرکٹرز سے منسوب سیریزکرائی جائیں،سابق اسٹار


Sports Reporter September 12, 2018
روایتی حریف ملکوں کے نامورکرکٹرز سے منسوب سیریزکرائی جائیں،سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

یونس خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھارت جبکہ فائنل میں پاکستان فاتح رہا تھا،ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کے جیت کے مواقع ففٹی ففٹی ہونگے، دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، میچ کے روز جو ٹیم بھی دبائو میں بہتر کھیل پیش کرپائی، کامیاب ہوگی۔

سابق کپتان نے کہا کہ جس ملک میں بھی لیگز آئیں،کرکٹ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئیں، بھارت اور بنگلہ دیش اس کی مثالیں ہیں، پی ایس ایل کی ابھی چند ایڈیشن ہی ہوئے ہیں لیکن کئی بہترین کھلاڑی پاکستان کو مل چکے، شاداب خان،حسن علی اور فخرزمان جیسا ٹیلنٹ لیگ سے ہی میسر آیا ہے، یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور پاکستان کو انٹرنیشنل معیار کے مزید کرکٹرز کی کھیپ میسر آئے گی۔

امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی نوجوان کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی بات کی جاتی ہے، خطے میں کھیل کے فروٖغ کیلیے دونوں روایتی حریفوں کے درمیان تسلسل سے مقابلے ہونا چاہئیں،میرے خیال میں دونوں ملکوں کے نامور کرکٹرز کے ناموں پر سیریز ہونی چاہئیں، مثال کے طور پر حنیف محمد ٹرافی مقابلے شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں