سابق کرکٹرز دبئی میں ایک دوسرے کے دلچسپ قصے سنائیں گے

حاضرین اور ناظرین کو کرکٹ سے جڑے دلچسپ واقعات سے محظوظ کیا جائیگا۔


Sports Desk September 12, 2018
حاضرین اور ناظرین کو کرکٹ سے جڑے دلچسپ واقعات سے محظوظ کیا جائیگا۔ فوٹو : فائل

ایشیا کے سابق اسٹار کرکٹرز دبئی میں ایک دوسرے کے دلچسپ قصے سنائیں گے۔

ایشیا کپ کے دوران 17ستمبر کو یہ تقریب ایک بھارتی ٹی وی چینل کی جانب سے براہ راست نشر کی جائیگی، اس کی ٹکٹ 350 درہم رکھی گئی ہے، اس میں پاکستان کے وسیم اکرم، یونس خان، مصباح الحق، عبدالقادر، بھارت کے سنیل گاوسکر، محمد اظہر الدین، ہربھجن سنگھ، بنگلہ دیش کے حبیب البشر اور سری لنکن مرلی دھرن شریک ہونگے، اس میں حاضرین اور ناظرین کو کرکٹ سے جڑے دلچسپ واقعات سے محظوظ کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔