زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے3ٹرانسپورٹرز کو گرفتا...

کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو: پی پی آئی

SAN FRANCISCO:
کمشنر کراچی روشن علی شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی جمال مصطفیٰ قاضی اور ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد کی جانب سے سپر ہائی وے کینٹ اسٹیشن اور دیگر کراچی سے باہر جانے والی بسوں کے اڈوں پر سخت ایکشن لیا گیا جس کے نتیجے میں عوام سے مقررہ سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے3ٹرانسپورٹرز کو گرفتا رکرلیا گیا۔


اس موقع پر عوام سے وصول کیے گئے مقررہ ٹکٹ سے زائد ادا شدہ رقم2لاکھ روپے موقع پر موجود600 مسافروں کو واپس کروا دیے گئے،کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے باہر جانے والی بسوں کے مالکان کو متنبہ کردیا جائے کہ اگر انھوں نے عید کے موقع پر مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصول کیا تو ان کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی سفارش یا دبائو کو قبول نہیں کیا جائیگا۔

روشن علی شیخ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے اورمسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے کی شکایات کے سد باب کیلئے شہر سے باہر جانے والی بسوں کے تمام اڈوں پرسرکاری اہلکاروں کوتعینات کردیا گیا ہے جو کہ اس سلسلے میں نگرانی کریں گے۔
Load Next Story