میئر نے کرپٹ افسران کیخلاف ڈنڈا اٹھا لیا اکاؤنٹ افسر عہدے سے فارغ

تمام ٹھیکیدار پہلے مبینہ طور پر بااثر بلدیاتی افسر نایاب سعیدکوکمیشن دیتے تھے پھر انھیں ٹھیکہ ملتا ہے، ذرائع


Staff Reporter September 12, 2018
کئی افسران کوعہدے سے ہٹائے جانے کاامکان،کرپٹ افسران کا کیس خود تحقیقاتی اداروں کے حوالے کروں گا،وسیم اختر۔ فوٹو : فائل

میئرکراچی وسیم اختر نے مبینہ طور پر کر پشن میں ملوث افسران کے خلا ف کارروائی شروع کردی جب کہ گزشتہ 10 سال سے ایک ہی عہد ے پر تعینات اکائونٹ افسرکو عہد ے سے ہٹادیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ میںکرپٹ افسران کے خلاف میئرکر اچی وسیم اختر نے کارروائی شروع کرتے ہوئے انتہائی بااثراورطاقتور اکائونٹ افسر نایاب سعیدکو اہم عہد ے سے ہٹا کرایم یو سی ٹی میں تبادلہ کردیا ہے ،نایاب سعید کو انتہائی طا قتور افسر تصور کیا جا تا تھاجو کسی کی بھی حکومت آنے پراپنے عہد ے پر برقر ار ر ہتے تھے، محکمہ انجینئرنگ کی تمام ادائیگیاں نایاب سعید سے مشروط ہوتی تھیں تمام ٹھیکیدارپہلے مبینہ طور پر نایاب سعیدکوکمیشن دیتے تھے اس کے بعد انھیں ٹھیکہ ملتا تھا ، نایاب سعید کے خلا ف تحقیقاتی اداروں کی جانب سے مبینہ طورپر کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرا ئع نے مزید بتایا ہے کہ نایاب سعیداتناطا قتورافسرتھاکہ انسپکشن کوالٹی کنٹرول کے انچارج نورالحق بھی تمام اوقات نا یاب سعیدکے دفتر میں موجو د رہتے تھے ،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کر اچی میں گزشتہ 10سال سے ایک عہدے پر بر اجمان نا یاب سعید نے اربو ں رو پے کی ادائیگیاں مبینہ کمیشن کے عوض کی ہیں اب وسیم اختر نے کے ایم سی میں کر پشن کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے پہلے مر حلے میں نایاب سعید کو عہدے سے فار غ کیا گیا ہے۔

وسیم اختر نے ڈائریکٹرٹیکنیکل سروسز ایس ایم شکیب کے خلاف بھی تحقیقا ت شروع کردی ہیں کیونکہ اس وقت تمام محکموں کے سیاہ اورسفید کے مالک ایس ایم شکیب ہیں انتہا ئی اہم عہدے پر تعینات ایس ایم شکیب کے خلا ف بھی میئرکر اچی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں امکان ہے کہ ایس ایم شکیب کو بھی عہد ے سے فا ر غ کر دیا جا ئے گا۔

ایس ایم شکیب کو تحقیقاتی اداروں نے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اورکئی گھنٹوں تک تفتیش کی تھی میئر وسیم اختر کی کر پشن کے خلا ف بڑی کارروائی سے کر پٹ افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے کے ایم سی کے اہم افسران کے ناموںکی فہر ست وسیم اختر نے مر تب کرلی ہے جن میں سے بعض کو عہدوںسے فارغ کرنے امکان ہے۔

میئر کراچی کے قریبی حلقوں کاکہنا ہے کہ وسیم اختر نے تمام محکمو ں کے سربر اہان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ اگرکوئی کرپشن میں ملوث پایاگیا توان کوعہدے سے فارغ کردیا جائے گا، میئرکے قریبی حلقوںکاکہنا ہے کہ وسیم اخترنے کہا ہے کہ کوئی افسرکرپشن میں ملوث پایاگیا ان کی تفصیلات میں خودتحقیقاتی اداروں کوفراہم کروں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔