نوازشریف ڈرون طیارے گرا کراپنی حکومت کا آغاز کریں عمران خان

پاکستان میں ڈرون حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے یہ ملکی خود مختاری کے خلاف ہیں،عمران خان


ویب ڈیسک May 30, 2013
ڈرون حملوں میں بے گناہ اورمعصوم پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی حکومت کا آغاز ڈرون حملوں کو روک کر یا انہیں مار گرا کر کریں تو ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے یہ ملکی خود مختاری کے خلاف ہیں اس کے علاوہ اس سے بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا اس حوالے سے مؤقف واضح ہے، نوازشریف حملے روک کر یا ڈرون گرا کر اپنی حکومت کا آغاز کریں اس سلسلے میں تحریک انصاف نوازشریف کی بھرپور مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ عالمی میڈیا نے اس حملے میں اہم ترین طالبان رہنما ولی الرحمان کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |