وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی آئیں گے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 14 ستمبر جمعے کو شہر قائد پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر کو شہر قائد آئیں گے اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتے دورہ کراچی کا امکان ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 14 ستمبر جمعے کو کراچی کا دورہ کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر اتوار کو ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچیں گے۔ دونوں رہنما مزار قائد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ منصبِ سنبھالنے کے بعد عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کا یہ پہلا دورہ کراچی ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت گورنر ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس بھی ہوگا جس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد اب تک مزار قائد پر حاضری نہیں دی جس پر سوالات اٹھے اور سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی گئی۔