پیپلز پارٹی کے سید قائم علی شاہ نے تیسری بار وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا

قائم علی شاہ نے وزیر اعلیٰ کیلئے 86، ایم کیو ایم کے سردار احمد نے 48 اور فنکشنل لیگ کے امتیاز شیخ نے 18 ووٹ حاصل کئے۔


ویب ڈیسک May 30, 2013
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سید قائم علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سابق حکومت میں وزیر اعلیٰ رہنے والے سید قائم علی شاہ ایک مرتبہ پھر تیسری مدت کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سید قائم علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ تقریب میں شرجیل میمن، نثار کھوڑو، منظور وسان، میر ہزار خان بجرانی اور ڈاکٹر سکندر میندرو سمیت 7 وزرا نے بھی حلف اٹھایا۔

اس سے قبل سندھ اسبملی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے سید قائم علی شاہ کا انتخاب کیا گیا۔ سید قائم علی شاہ کے مقابلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے سید سردار احمد اور مسلم لیگ فکنشنل کے امتیاز شیخ بھی امیدوار تھے۔ سید قائم علی شاہ نے اسمبلی کے 155 ارکان میں سے 86 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم کے سردار احمد نے 48 اور مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز شیخ نے 18 ووٹ حاصل کئے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ہونے والے انتخاب میں بھی پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی ہی شہلا رضا ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |