حیدرآباد زہریلی شراب پینے والے مزید 2افراد ہلاک

ملزم بچوکا 3روزہ تفتیشی ریمانڈ، ہٹڑی اور پبن شریف میں چھاپے،6 شراب فروش گرفتار

ملزم بچوکا 3روزہ تفتیشی ریمانڈ، ہٹڑی اور پبن شریف میں چھاپے،6 شراب فروش گرفتار

حیدرآباد میں زہریلی شراب پینے والے مزید 2افراد ہلاک ہو گئے ، پولیس نے زہریلی شراب فروخت کر نیوالے اہم ملزم بچو ولد بھورو کو گرفتار کر لیاجبکہ ملزم کی ماں، بیوی اور بھابی کو بھی گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔


حیدرآباد کے نواحی علاقے ہوسڑی میں گزشتہ 4 روز کے دوران زہریلی شراب پی کر 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس نے 3روز کے بعد زہریلی شراب فروخت کرنے والے اہم ملزم بچو ولد بھورو کو گرفتار کر لیا اور بچو سمیت دو روز قبل حراست میں لی گئیں ملزم کی ماں پالو، بیوی چمبا اور بھابی جولی کو سخت حفاظتی انتظامات میں سول کورٹ نمبر 8 میں پیش کر کے چاروں ملزمان کے تفتیشی ریمانڈ کی عدالت میں درخواست پیش کی۔ عدالت نے ملزم بچو کو 3 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ خواتین کے نام ایف آئی آر میںدرج نہ ہونے پر تینوں کو ذاتی مچلکے پر آزاد کر دیا۔

دریں اثناء پولیس نے رمضان المبارک کے دوران شراب بیچنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہٹڑی اور پبن شریف پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مار کر6 ملزمان محمد یوسف میر بحر، محمد ہاشم، سعید احمد، رسمو کولہی، ندیم الدین، محمد صدیق اورعبدالطیف کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story