فی الحال ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں جیمز اینڈرسن

مجھے کسی بھی سیریز میں آرام نہ دیا جائے، اینڈرسن کا سلیکٹرز سے مطالبہ


AFP September 13, 2018
مجھے کسی بھی سیریز میں آرام نہ دیا جائے، اینڈرسن کا سلیکٹرز سے مطالبہ۔ فوٹو: فائل

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے واضح کیا کہ ان کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

36 سالہ اینڈرسن نے بھارت سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں 564 ویں وکٹ لے کر آسٹریلوی گلن میک گرا کا کامیاب ترین ٹیسٹ بولر کا ریکارڈ توڑا۔ انھوں نے کہاکہ میری توجہ اپنے ذاتی ریکارڈ کے بجائے اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو کامیابی دلانے پر مرکوز تھی، جب میں ریٹائر ہوجاؤں گا تب ہی یہ دیکھوں گاکہ کیریئر میں کیا حاصل کیا، مگر فی الحال مجھ میں تمام توانائیاں پہلے کی طرح برقرار اور میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔