شاہ زیب قتل کیس میں طرفین کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے

گواہوں کے بیان مشکوک ہیں،وکلائے صفائی،جواب دلائل اور تحریری دے چکے ،وکیل سرکار


Staff Reporter May 30, 2013
جمعرات کو وکلائے صفائی نے اپنے حتمی دلائل میں گواہوں کے بیانات کو متضاد اور مشکوک قرار دیا۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس میں طرفین کے وکلا نے حتمی جوابی دلائل مکمل کرلیے۔

جمعرات کو وکلائے صفائی نے اپنے حتمی دلائل میں گواہوں کے بیانات کو متضاد اور مشکوک قرار دیا، وکیل سرکار نے جوابی دلائل میں عدالت کو بتایا کہ وکلائے صفائی اپنے حتمی دلائل بار بار دہرارہے ہیں جبکہ انکے ہر اعتراض کا جواب دلائل میں دیا جاچکا اور تحریری جواب بھی داخل کرادیا گیا ہے فاضل عدالت نے طرفین کے وکلا کے جوابی دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت آج جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔



واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق درخواست کو مقدمے کے فیصلے سے قبل نمٹانے کا حکم دیا تھا، عدالت عالیہ کے حکم پر فاضل عدالت ملزم کے عمر کی تعین سے متعلق درخواست پر دوبارہ سماعت کرے گی اور ملزم کے ب فام ، پاسپورٹ، اسکول اور پیدائشی سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے بعد جائزہ لینے اور طرفین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنائے گی۔ جمعے کو وکلا شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق زیر سماعت درخواست پر دلائل دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں