
ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرہ کے علاقے 92 ج ب میں ایک شخص نے گھر میں داخل ہوکر سوئے ہوئے افراد پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کے واقعے میں خاتون جاں بحق، جب کہ شوہر اور بچے شدید زخمی ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماموں نے بھانجیوں پر تیزاب پھینک دیا
لواحقین کے مطابق تیزاب پھینکے والا شخص ان کا محلے دار ہے جس نے دیرینہ دشمنی پر رات گئے سوئے ہوئے میاں بیوی اور دو بچوں پر تیزاب پھینکا، واقعے کے نتیجے میں خاتون سکینہ جاں بحق ہوگئی ہے جب کہ دو بچے محسن، عادل اور ان کا والد بری طرح جھلس گئے ہیں جنہیں لائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے والد کی آنکھیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ بچوں کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے بڑا قدم
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور واقعے میں ابھی تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔