سندھ میں ڈائریا خسرہ اور ڈنگی وبائی شکل اختیار کرنے لگے

ڈائریا سے 632 افراد،خسرہ میں73بچے اورڈنگی سے مزید8افراد متاثرہوکراسپتالوں میں پہنچ گئے


Staff Reporter May 30, 2013
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق گرمیوں کے موسم میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا کا مرض شدت اختیارکررہا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈائریا،خسرہ اور ڈنگی وائرس عوام کو متاثرکررہا ہے۔

ان تینوں امراض میں بچوں سمیت بڑی عمرکے افراد بھی تواتر سے مبتلا ہورہے ہیں جبکہ یہ بیماریاں وبائی صورت اختیار کرتی جارہی ہیں ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق گرمیوں کے موسم میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا کا مرض شدت اختیارکررہا ہے اوریومیہ بنیادوں5 سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ رواں ماہ میں ڈائریا کے مرض میں اب تک 38 ہزار 486 افراد متاثر رپورٹ ہوئے ہیں ان میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ان کا کہنا تھا مختلف اسپتالوں میں ڈائریا کے مرض میں مبتلا632 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔



ڈائریا کا مرض بے احتیاطی اور لاپرواہی سے جنم لیتا ہے، اس مرض سے محفوظ رہنے کیلیے صرف احتیاط کی ضرورت ہے، انھوں نے بتایا کہ کراچی سمیت صوبے میں خسرہ کی وبا بھی جاری ہے تاہم اس مرض کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن خسرہ کا وائرل مسلسل بچوں کومتاثرکررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رواں ماہ میں 73بچے خسرہ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ وائرس صوبہ پنجاب سے ملحقہ سندھ کے سرحدی علاقوں کو شدید متاثر کیے ہوئے ہے یہی وجہ ہے خسرہ وائرس سے اندرون سندھ زیادہ پریشانی ہورہی ہے انھوں نے بتایا کہ ڈنگی وائرس سے بھی 131افراد متاثرہ رپورٹ ہوچکے ہیں کراچی میں بھی مزید 8 افراد اس وائرس سے متاثرہ رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں