نواز شریف کو اہلیہ کے چہلم تک جیل منتقل نہ کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جاتی امراء کو کلثوم نواز کے چہلم تک سب جیل قرار دیا جائے۔ قرارداد میں حکومت پنجاب سے اپیل


ویب ڈیسک September 13, 2018
نواز شریف کو تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملنے کی اجازت دی جائے، قرارداد میں مطالبہ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اہلیہ کے چہلم تک جیل منتقل نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں نصیر احمد نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معزز ایوان میاں نواز شریف کی اہلیہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار اور ان کی جمہوریت کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کلثوم نوازکی نماز جنازہ

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کے لیے کسی المیے سے کم نہیں۔ شریف خاندان کی ملک کے لیے خدمات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ یہ ایوان حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بناء پر نواز شریف کی پیرول پر رہائی بڑھائی جائے، نواز شریف کو واپس اڈیالہ جیل منتقل نہ کیا جائے۔ جاتی امراء کو بیگم کلثوم نواز کے چہلم تک سب جیل قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ نواز شریف کو کلثوم نواز کی تعزیت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں