طارق روڈ پر بینک ڈکیتی ڈاکوؤں نے 3لاکھ روپے لوٹ لیے

عملے کی جانب سے الارم بجانے پر ڈاکو گھبراگئے،سی سی ٹی وی کیمرا فوٹیج محفوظ


Staff Reporter May 30, 2013
اے ایس پی فیرزو آباد رانا شعیب نے بتایا کہ ڈاکو ڈھائی منٹ تک بینک میں موجود رہے اور گھبراہٹ میں کیش کاؤنٹر سے 3 لاکھ روپے نقد لوٹ کر لے جانے میں کامیاب ہوئے۔ فوٹو: پی پی آئی

طارق روڈ پر بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکو 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، بینک عملے کی جانب سے الارم بجانے پر ڈاکو گھبرا گئے اور کیش کاؤنٹر پر رکھی ہوئی نقدی اٹھا کر لے گئے۔

طارق روڈ سے ملحقہ سرسید روڈ پر واقع نجی بینک میں دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر 6 ڈاکو سوزوکی ہائی روف میں آئے جس میں سے 4 بینک میں داخل ہوئے تاہم مشتبہ سمجھ کر بینک کے عملے نے الآرم بجا دیا جس کے بجتے ہی ڈاکو گھبرا گئے اور کیش کاؤنٹر پر رکھی ہوئی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔



اے ایس پی فیرزو آباد رانا شعیب نے بتایا کہ ڈاکو ڈھائی منٹ تک بینک میں موجود رہے اور گھبراہٹ میں کیش کاؤنٹر سے 3 لاکھ روپے نقد لوٹ کر لے جانے میں کامیاب ہوئے جبکہ بینک میں بننے والی سی سی کیمرا فوٹیج محفوظ رہی جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ ڈاکو پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے۔

جبکہ ایس ایچ او اعظم گوپانگ نے بتایا کہ تمام ڈاکو ایک ہی گاڑی میں آئے تھے جبکہ پولیس کو اہم شواہد ملے ہیں جن کی مدد سے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں ، بینک ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی اسپیشل انویسٹی گیشن کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور بینک کے عملے و دیگر عینی شاہدین سے ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کیں .

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |