پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم عہدے سے برطرف

نوید عالم نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

نوید عالم نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی برطرفی کی وجوہات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔


سابق ورلڈ چیمپیئن اولمپیئن نوید عالم کے خلاف ملک بھر سے مبینہ طور پر مختلف ڈسٹرکٹس کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایکشن لیتے ہوئے ان کو عہدے سے برطرف کردیا جب کہ ان کے خلاف ایک انکوائری کمیٹی بھی بنادی گئی ہے جو کہ شکایات کا جائزہ لے کر 10 یوم کے اندر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر کو رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ نوید عالم نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، نوید عالم کی برطرفی کی وجوہات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
Load Next Story