سانگھڑ مفت کھانا اور بھتہ نہ دینے پر ہوٹل مالک پر تشدد توڑ پھوڑ

مسلح افراد نقدی چھین کر فرار، گاؤں میر مری میں چھاپہ، ملزمان کا پولیس پارٹی پر حملہ، پتھراؤ، گاڑی کے شیشے توڑ دیے


Nama Nigar May 31, 2013
پولیس نے 38 افراد کے خلاف ڈیوٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ فوٹو: فائل

مفت کھانا اور بھتہ دینے سے انکار پر مسلح افراد کی ہوٹل میں توڑ پھوڑ، ہوٹل مالک کی رپورٹ پر سانگھڑ پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق 2 روز قبل سانگھڑ سول اسپتال کے سامنے واقع ہوٹل پر کچھ افراد آئے اور مفت کھانا و بھتہ طلب کیا، انکار کرنے پر مسلح افراد نے ہوٹل مالک عیدل رضا سمیت مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی اور نقد رقم لے کر فرار ہو گئے۔ ہوٹل مالک کی جانب سے رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد ایس ایچ او جاوید چانڈیو کی قیادت میں نواحی گائوں میر مری میں چھاپہ مارا گیا، حملے میں ملوث افراد اور انکے حامیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ ، پتھرائو کر کے گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے 38 افراد کے خلاف ڈیوٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔



پولیس نے گائوں میں مختلف مقامات سے ابراہیم مری، شیر محمد مری، گل حسن مری، اشرف مری اور بادل کو گرفتار کر لیا۔ ہوٹل میں توڑ پھوڑ بھتہ میں ملوث افراد خان محمد مری وحید مری کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، جبکہ 25 سے زائد نامعلوم افراد کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دریں اثناء سانگھڑ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بھتہ خوری کے خلاف ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہوٹل مالکان نے ہڑتال کی تاجروں نے یکجہتی کے طور پر جزوی ہڑتال کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں