کرینہ کپور فلموں کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

کرینہ کپور کا ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگا


ویب ڈیسک September 13, 2018
کرینہ کپور خان اپنے دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان فلموں کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خان اپنے دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی، اداکارہ کرینہ نے اپنے ریڈیو کی شو کی ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔

کرینہ کپور نے ریڈیو انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرنے سے قبل اس بارے میں کرن جوہرسے مشورہ کیا تھا جس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ریڈیو اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے لہٰذا تمہیں یہ شو ضرور کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور کا ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگا کرینہ کا کہنا ہے کہ ان سے انتظار نہیں ہورہا کہ لوگ کب ان کا شو سنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں