
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی، اس سلسلے میں تمام تر ذمہ داریاں پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، عطاء اللہ تارڑ اور عباس شریف کے اہل خانہ کو سونپی گئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت ناساز
نواز شریف بھی اپنے رفقا کے ہمراہ شریف میڈیکل سٹی پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے والد میاں شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ پھر بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جاوید مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف تندرست ہیں لیکن انہیں بیگم کی وفات کا بہت صدمہ ہے۔ انہوں نے نماز جنازہ کی جگہ کا جائزہ لیا اور انتظامات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت جمعے کی صبح لاہور پہنچے گی اور ان کی نماز جنازہ کل ہی شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔