ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی قومی ٹیم کا کیمپ 22 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا

گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 19 اکتوبر کو کوریا کے خلاف میچ سے کریں گے


Muhammad Yousuf Anjum September 13, 2018
گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 19 اکتوبر کو کوریا کے خلاف میچ سے کریں گے۔ فوٹو : محمد یوسف انجم

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ یوم عاشور کے بعد 22 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔

ایشیائی ممالک کے درمیان ہاکی کی اس جنگ کے لیے ایشین ہاکی فیڈریشن نے لوگو بھی جاری کردیاہے، ٹورنامنٹ کا آغاز مسقط عمان میں 18 اکتوبر سے ہورہا ہے، سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا فائنل 28 اکتوبر کو رکھاگیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، دفاعی چیمپیئن بھارت، میزبان عمان، ملائشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشین گیمز؛ ہاکی کوچ نے ناقص کارکردگی پر رپورٹ جمع کرا دی

گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 19 اکتوبر کو کوریا کے خلاف میچ سے کریں گے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 20 اکتوبر کو ہوگا، 22 اکتوبر کو قومی ٹیم عمان اور 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف میدان میں اترے گی جب کہ اگلے ہی روز قومی ٹیم اپنا آخری میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے مینجر حسن سردار نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پنالٹی کارنر پر زیادہ فوکس کیاجائے گا، ایشیئن گیمز میں ہمارے کھلاڑی اس شعبے میں توقعات کے مطابق زیادہ اچھا رزلٹ نہیں دے سکے، اب ہم کوشش کریں گے کہ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کریں اور مسقط میں ٹرافی اپنے نام کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں