میر پور خاص میں ڈاکو راج آدھے گھنٹے میں 7 وارداتیں

لوڈ شیڈنگ کے دوران داخل ہونیوالے12 ملزمان شہر بھر میں دندناتے رہے، پولیس غائب


Express News Desk May 31, 2013
شہریوں نے ہیرآباد میرپورخاص کے معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر عامر لودھی، حسن لودھی اور عامر راجپوت کو ڈکیتی کرتے ہوئے پکڑ لیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بناکر زندہ جلانے کی کوشش کی۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص میں ڈاکو راج ، آدھے گھنٹے میں 7 ڈکیتیاں، ڈاکو شہر کے مختلف علاقوں میں دندناتے اور آزادی سے شہریوں کولوٹتے رہے، پولیس علاقے سے غائب رہی ۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکٹروں کے روپ میں ڈاکوؤں کے گینگ کے3 کارندوں کو پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران 10 سے 12 ڈاکواچانک شہر میں داخل ہوئے اور اسٹیشن روڈ پر واقع مٹھائی کی دکان سے3 لاکھ روپے، 4 موبائل فونز، ٹور آباد میں جنرل اسٹور سے5 موبائل فونز ،15 ہزار روپے، پاک کالونی میں مٹھائی کی دکان سے30 ہزار2 موبائل فونز، اناج منڈی سے50 ہزار روپے سمیت7 دکانداروں سے لاکھوں روپے نقد، موبائل فونز لوٹ لیے۔



شہریوں نے ہیرآباد میرپورخاص کے معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر عامر لودھی، حسن لودھی اور عامر راجپوت کو ڈکیتی کرتے ہوئے پکڑ لیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بناکر زندہ جلانے کی کوشش کی، پولیس مذکورہ ملزمان کی جان بچا کر انھیں گرفتار کر لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران، سمیت سیاسی، سمامی مذحبی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہری بڑی تعداد میں سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے پہنچ گئے۔

تاہم پولیس نے تھانے کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔ امین میمن اور حافظ عطاء اللہ نے بتایا کہ میرپورخاص شہر کو ڈاکوؤں، لیٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایک ہی وقت میں سات، سات ڈکیتیاں پولیس کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ دوسری جانب پولیس، آدھے گھنٹے میں ڈکیتی کی 7 وارداتوں کے بعد حرکت میں آ گئی اور شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں