امریکا میں سمندری طوفان ’فلورنس‘ کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی

طوفان کی شدت میں کمی ہونے کے باوجود اس کا دورانیہ طویل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 13, 2018
طوفان کی وجہ سے تباہی کی صورت میں 30 ارب ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے، مقامی انتظامیہ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: سمندری طوفان 'فلورنس' کے باعث متاثرہ علاقوں سے 17 لاکھ افراد کو محفوظ مقام کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔

'فلورنس' نامی سمندری طوفان آج امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا اور طوفان کے پیش نظر ورجینیا، میری لینڈ، شمالی و جنوبی کیرولینا کے بعد ریاست جارجیا میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تقریباً 17 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی بھی لگادی گئی ہے۔



امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیٹیگری 5 سے کیٹیگری 2 میں منتقل ہوگیا ہے، طوفان کی شدت میں کمی ہونے کے باوجود اس کا دورانیہ طویل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی ہفتوں تک مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 7 لاکھ 60 ہزار املاک کے مکمل طور پر تباہ ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔



مقامی انتظامیہ نے طوفان کی وجہ سے تباہی کی صورت میں 30 ارب ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیاہے، دوسری جانب ریسکیو آپریشن کے لیے فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں