الیکشن کمیشن کا بھی ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے تمام افسران 2 دن اور دیگر اہلکار ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں گے


ویب ڈیسک September 13, 2018
وزیراعظم کی جانب سے پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن کے تمام افسران نے 2 اور دیگر اہلکاروں نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان کے تمام افسران نے 2 دن اور دیگر اہلکاروں نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اے جی پی آر اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈیمز فنڈ کیلیےایک ارب سے زائد کا چیک

چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کرکے انہیں ڈیمز فنڈ کے لیے ایک ارب 59 لاکھ سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔

اس خبر کوبھی پڑھیں : بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیم بنانے میں مدد کریں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستانی اداکاروں، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور صنعت کاروں سمیت دیگر افراد نے ڈیمز فنڈ کے لیے رقوم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں